ہالا: امیر جماعت اسلامی سندھ محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ اتحاد امت وقت کی اہم ترین ضرورت ہے، ایمان، جذبہ جہاد اور شوق شہادت ہی سے دینی جماعتیں دنیا پر غلبہ حاصل کرسکتی ہیں، دنیا کو فرقوں، مسالک، رنگ ونسل میں تقسیم کرکے سامراجی قوتیں اپنے مذموم مقاصد حاصل کرنا چاہتی ہیں۔
محمد حسین محنتی نے کہاکہ حماس نے اسرائیل کا غرور خاک میں ملادیا، گریٹراسرائیل کا خواب چکناچور ہوچکا، امت مسلمہ حماس مجاہدین کی پشت پرہے، مسلم حکمراں بھی ہمت وجرات کا مظاہرہ کری۔
انہوں نے کہا کہ سندھ میں بدترین حکمرانی نے صوبے کو کھنڈراور عوام کو بدحال کردیا ہے، تیل وگیس سمیت قدرتی دولت سے مالا مال صوبے میں جابجا غربت رقص کررہی ہے، غریب عوام خود کشی پر مجبور ہیں، پورا صوبہ بدامنی کی لپیٹ میں ہے، اغوا برائے تاوان، قبائلی تصادم نے معمول کی زندگی مفلوج بنا دی ہے، عوام کا کوئِی پرسان حال نہیں ہے۔