ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

غزہ پر اسرائیلی جارحیت کی ذمہ داری امریکا پر عائد ہوتی ہے،شمالی کوریا

پیانگ یانگ:شمالی کوریا نے غزہ پر اسرائیلی جارحیت کی ذمہ داری امریکا پر عاید کرتے ہوئے اسے المیہ قرار دیا ہے۔

شمالی کوریا کی سرکاری سنٹرل نیوز ایجنسی نے کہا کہ “امریکہ مشرق وسطیٰ میں حالات کنٹرول کر رہا ہے، اور امریکہ کی طرف سے جانبدارانہ رویے کی وجہ سے مشرق وسطیٰ میں قتل و غارت مزید سنگین ہوتی جا رہی ہے۔”

شمالی کوریا نے گذشتہ ہفتے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایک مسودہ قرارداد کے خلاف واشنگٹن کے ویٹو پاور کے استعمال پر تنقید کی تھی جس میں غزہ کی پٹی میں فلسطینی مزاحمت اور اسرائیلی قبضے کے درمیان انسانی امداد کوغزہ میں داخل ہونے کی اجازت دینے کے لیے انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

شمالی کوریا کا خیال تھا کہ امریکہ اور یورپی یونین کی جانب سے قرارداد کے مسودے کو منسوخ کرنے سے مشرق وسطیٰ کے حالات کو بگڑنے سے روکنے کا ایک موقع ضائع ہو گیا ہے۔اس نے اس سلسلے میں یورپی یونین کے موقف کو امریکی ڈکٹیشن کا نتیجہ قرار دیا۔

شمالی کوریا نے اس ماہ کے اوائل میں حماس کی جانب سے اسرائیل کے خلاف کی جانے والی کارروائی کو بھی اسرائیلی جارحیت کا ردعمل قرار دیا اور کہا کہ یہ سب کچھ فلسطینی عوام کے خلاف جاری اسرائیلی مجرمانہ کارروائیوں کا نتیجہ ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں