ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

قومی ٹیم متحد ہے اور کسی کھلاڑی کا کوئی اختلاف نہیں، پی سی بی

 لاہور:پاکستان کرکٹ ٹیم میں تنازع کی خبروں کی پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی )کی جانب سے تردید کردی گئی۔

پی سی بی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ورلڈکپ میں قومی ٹیم میں کسی اندرونی تنازع کی سختی سے تردیدکرتے ہیں، قومی ٹیم متحد ہے اور کسی کھلاڑی کا کسی سے کوئی اختلاف نہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ  پی سی بی کو اس جھوٹی خبر کو پھیلائے جانے پر مایوسی ہوئی، جھوٹی خبر پھلانے والے کے خلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، آئندہ میچز میں کھلاڑی اپنی پرفارمنس اچھی کرکے اعلی کارکردگی دکھائیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں