ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کوئی پتھر سے نہ مارے میرے دیوانے کو: امریکا دھمیکوں پر اتر آیا

واشنگٹن:امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے دھمکی دی ہے کہ امریکا،اسرائیل اور حماس کے درمیان مشرق وسطیٰ میں تنازع کو بڑھانے کی کوشش کرنے والی کسی بھی تنظیم یا ملک کے خلاف فوجی کارروائی کرنے سے گریزنہیں کرے گا۔

آسٹن نے پینٹاگون کے اعلان کے چند گھنٹے بعد کہا کہ وہ ” ایران اور اس کی حامی قوتوں کی طرف سے حالیہ کشیدگی کے پیش نظر خطے میں اپنی فوجی تعیناتی کو مضبوط کر رہا ہے”۔

وزیردفاع نے کہا کہ جو لوگ تنازع کو بڑھانا چاہتے ہیں ہمارا اُن کو مشورہ یہ ہے کہ ایسا نہ کیا جائے، ہم اپنے دفاع کا حق محفوظ رکھتے ہیں اور آئندہ کارروائی کرنے سے نہیں ہچکچائیں گے۔

خیال رہے کہ اسرائیلی جارحیت پر امریکا اول روز سے اسرائیل کی پشت پناہی کررہاہے، اسرائیلی حملوں میں مزید  اضافہ امریکی بحری بیڑوں کےپہنچنے کے بعد ہوا ہے،اقوام متحدہ بھی اسرائیل کے خلاف کوئی عملی کارروائی کے بجائے صرف بیانات پر گزارا کررہی ہے۔

یاد رہے کہ  16ویں روز بھی جاری ہے،شہید ہونے والوں کی تعداد 4ہزار 7سو 47ہوگئی جبکہ اسرائیلی درندگی میں اب تک 15 ہزار 9سو97افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں