ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسرائیل کی ہٹ دھرمی جاری، غزہ میں کئی ماہ تک کارروائی جاری رکھنے کا اعلان

یروشلم:اسرائیل کے وزیر دفاع یواو گیلنٹ نے فلسطینیوں کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ   غزہ کی پٹی میں اسرائیل کی آئندہ زمینی کارروائی کئی مہینوں تک جاری رہ سکتی ہے، عوام اسپتال کے اطراف کی جگہیں خالی کردے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق تل ابیب میں اسرائیلی فضائیہ کے کمانڈ سینٹر میں  وزیردفاع نے کہا کہ یہ غزہ میں آخری  کارروائی ہو گی کیونکہ اس کے بعد حماس کا وجود نہیں رہے گا تاہم اس میں ایک سے  تین مہینے لگ سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ اسرائیلی درندگی جاری ہے، صہیونی فوج نے الشفا اسپتال کے قریب نہتے فلسطینیوں پر دوبارہ بمباری کی ہے، جس میں تقریبا7افراد شہیداور 70 کے قریب لوگ زخمی ہوگئے ہیں، جس میں ایک بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔

خیال رہے کہ  اسرائیل اور حماس کے درمیان 7 اکتوبرسے شروع ہونے والے حالیہ تنازعے میں اسرائیل میں 17سو سے زائد افراد ہلاک اور 7 ہزار 471زخمی ہو چکے ہیں۔

دوسری جانب حماس کے زیر انتظام وزارت صحت نے بتایا کہ غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فضائی حملوں میں 5 ہزار 87 فلسطینی جاں بحق ہو چکے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں