ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایندھن کی قلت ،پی آئی اے45پروازیں منسوخ

اسلام آباد ،کراچی: ایندھن کی قلت کے باعث پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائن(پی آئی اے ) کی 45پروازیں منسوخ کردی گئیں ۔

فلائٹ شیڈول کے مطابق کراچی اسلام آباد کی 4 پروازیں پی کے 300، پی کے 301، پی کے 368اور پی کے 369، کراچی تربت کی پی کے 501 اور پی کے 502، لاہور کی پی کے 302، پی کے 303، پی کے 306، کراچی سکھر پی کے 536 اور پی کے 537، کراچی کوئٹہ کی پی کے 310 اور پی کے 311 بھی منسوخ ہیں۔

کراچی کیلئے دمام سے پی کے 242 منسوخ کی گئی ۔لاہور کوئٹہ پی کے 322 اور پی کے 323 منسوخ کی گئی ہیں۔اسلام آباد سے دبئی کیلئے پی کے 233، پی کے 211، ابوظہبی کیلئے پی کے 261، پی کے 262، گلگت کیلئے پی کے 601، پی کے 602، پی کے 605 اور 606، کوئٹہ کیلئے پی کے 325 اور پی کے 326، اسکردو کیلئے پی کے 451 اور پی کے 452، گلگت کیلئے پی کے 605 اور پی کے 606، سکھر کیلئے پی کے 631 اور پی کے 632 منسوخ کی گئیں۔

دوحہ سے اسلام آباد کیلئے پی کے 288 بھی منسوخ کر دی گئی ہیں۔ملتان سے ریاض کیلئے پی کے 765 اور پی کے 766، دبئی کیلئے پی کے 221 اور شارجہ ملتان کی پرواز پی کے 294 منسوخ کی گئیں۔

سیالکوٹ سے شارجہ کیلئے پی کے 209 اور پی کے 210 منسوخ کر دی گئیں۔پشاور سے ریاض کیلئے پی کے 727 اور پی کے 728، شارجہ کیلئے پی کے 257 اور پی کے 258 دبئی اور ابوظہبی پشاور کی پی کے 217، پی کے 218 منسوخ کر دی گئیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں