غزہ : اسرائیل غزہ پر زمینی حملے کی تیاری کر رہا ہے تاہم زمینی حملہ اسرائیل کے لیے خطرناک ہوگا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق زمینی حملے کی صورت میں اسرائیلی فورسز کو70 ہزار سے زیادہ حماس مجاہدین کا سامنا کرنا پڑے گا۔اسرائیل نے غزہ کی پٹی کی سرحد پر ہزاروں فوجی ممکنہ زمینی حملے کے لیے جمع کر رکھے ہیں تاہم جب یہ فوجی غزہ میں داخل ہوں گے تو انھیں ایک گنجان آباد شہری علاقے میں حماس کا سامنا کرنا ہو گا۔
حماس کے پاس زیر زمین سرنگیں ہیں، یہ سرنگیں سینکڑوں کلومیٹر طویل بتائی جاتی ہیں جن کی مدد سے حماس خاموشی سے سازوسامان ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کر سکتا ہے۔
خیا ل رہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے 7 اکتوبر کے حملوں کے بعد حماس کو تباہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔