ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نگرا ن  وزیراعلیٰ سندھ کے قافلے میں شامل گاڑی الٹ گئی، 5 افراد زخمی

سکھر:نگرا ن  وزیراعلیٰ سندھ مقبول باقر کے قافلے میں شامل گاڑی  موٹروے پر الٹ گئی ،5افراد معمولی زخمی ہو گئے،  مقبول باقر سندھ کے مختلف علاقوں کا دورہ کرنے سکھر سے گھوٹکی جارہے تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ کے کے قافلے میں شریک گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی، گاڑی میں موجود زخمی افراد کو فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا، صوبائی نگران وزیر داخلہ حارث نواز کے پرسنل اسٹاف افسر کی گاڑی موٹر وے پر الٹ گئی۔

گاڑی میں وزیراعلیٰ سندھ کے پی ایس فیضان اور نگرا ن  وزیرداخلہ سندھ کے پی ایس او احمد فیصل چوہدری ، ترجمان وزیراعلیٰ سندھ رشید چنہ ، ڈرائیور اور دو پولیس اہلکار سوار تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں