ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

غزہ جنگ کو بند نہ کیا گیا تو تیسری عالمی جنگ کا خطرہ ہے: سراج الحق

لاہور:امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ 19دن ہوگئے ہیں غزہ پر بموں کی بارش ہو رہی ہے،غزہ جنگ کو بند نہ کیا گیا تو تیسری عالمی جنگ کا خطرہ ہے۔

منصورہ میں جماعت اسلامی کے زیر اہتمام علما و مشائخ فلسطین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ غزہ  پر فاسفورس بموں کی بارش جاری ہے، غزہ میں کھانے  پینے کی کوئی چیز ہے نہ کفن کے لیے کپڑا۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ سقوط غرناطہ کے بعد30لاکھ مسلمانوں کو ہجرت کرنا پڑی، پانچ سو سال غرناطہ اور قرطبہ کی مساجد اذان کے لیے تڑپتی رہیں، 74 لاکھ افواج رکھنے والا عالم اسلام  آج خاموش ہے،غزہ جنگ کو  بند نہ کیا گیا تو  ایک تیسری عالمی جنگ کا خطرہ ہے۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ حماس رہنمائوں نے فون کیا اور کہا کہ 10فیصد اسپورٹ کردیں، کشمیر کی طرح غزہ بھی ہمارے لیے اہم ہے، ہم ساتھ کھڑے ہیں، فلسطینیوں کو  تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں