ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ورلڈ کپ: آسٹریلین بیٹر نے تیز ترین سنچری بنانے کا اعزاز حاصل کرلیا

نئی دہلی: کرکٹ ورلڈ کپ میں آسٹریلین بیٹر نے نیدرلینڈز کے خلاف میچ  میں تیز ترین سینچری بنانے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

خبر رساں اداروں کے مطابق آسٹریلوی بلے باز میکس ویل نے نیدرلینڈز کے خلاف میچ میں آئی سی سی ورلڈ کپ کی تاریخ کی تیز ترین سنچری بنانے کا ریکارڈ بنا ڈالا۔ انہوں نے صرف 40 بالز پر سنچری بنائی۔

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں ہونے والے میچ میں  آسٹریلین آل راؤنڈر گلین میکس ویل نے جارحانہ انداز سے بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 40 گیندوں پر سنچری اسکور کرکے آئی سی سی ورلڈ کپ 2023ء کے 24 ویں میچ میں ریکارڈ قائم کیا۔

انہوں نے دھواں دار بیٹنگ کرتے ہوئے 6 چھکوں اور 9 چوکوں کی مدد سے سنچری بنائی۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے تیز ترین سنچری بنانے کا ریکارڈ جنوبی افریقی بیٹر ایڈن مارکرم  نے بنایا تھا۔ ایڈن مارکرم نے سری لنکا کے خلاف میچ میں سنچری 49 بالز پر مکمل کی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں