ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ہاردک پانڈیا کی انگلینڈ کیخلاف میچ میں شرکت ہوگی یا نہیں؟

نئی دہلی:آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں بنگلا دیش کیخلاف میچ کے بعد انجری کا شکار ہونے والے  بھارتی کرکٹ ٹیم کے آل رائونڈر ہاردک پانڈیا مکمل فٹ نہ ہو سکے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہاردک پانڈیا ٹخنے کی انجری کا شکار ہیں جس کی وجہ سے بھارتی کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کوئی خطرہ مول نہیں لینا چاہتی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انجری کے باعث ہاردک پانڈیا کی انگلینڈ کے خلاف میچ میں بھی شرکت مشکوک ہے۔

بھارتی بورڈ آفیشل کا کہنا ہے کہ ہاردک پانڈیا کی انجری باعث تشویش نہیں ہے، آل رائونڈر تیزی سے صحتیاب ہو رہے ہیں اورٹیم مینجمنٹ ہاردک پانڈیا کو احتیاطی طور پر فوری کھلانا نہیں چاہتی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں