ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسرائیلی ظلم و جبر روکنے کیلئے مسلم امہ اٹھ کھڑی ہو،سینیٹ کمیٹی کا مطالبہ

اسلام آباد: ایوان بالا کی قائمہ کمیٹی برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ کا اجلاس چیئرمین کمیٹی سینیٹرنصیب اللہ بازئی کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا، اجلاس میں فلسطین کے شہدا کے درجات کی بلندی کے لئے دعائے مغفرت کی گئی۔

ارکان  نے کہا کہ فلسطین میں اسرائیلی درندگی کی وجہ سے ہزاروں معصوم بچے، جوان، بزرگ شہید کیے جا رہے ہیں، اسرائیلی ظلم و ستم کو روکنے کے لئے مسلم امہ کو اٹھ کھڑا ہونا چاہے۔

خیال رہے کہ اسرائیل نے اپنی درندگی کی شروعات 7اکتوبر سے شروع کی تھی، آج 20روز گزرنے کے بعد بھی عالمی ادارے مظلوم فلسطینیوں کا ساتھ دینے کے بجائے اسرائیل کی حمایت کررہے ہیں، جس کی وجہ سے اسرائیل غزہ کے مسلمانوں پر مسلسل قیامت خیز بمباری کررہاہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں