ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جب ہم گرنے کے بعد اٹھتے ہیں تو بلندیوں کو چھوتے ہیں، بابراعظم

چنئی:قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ورلڈ کپ میں مسلسل تین شکستوں کے بعد کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھاتے ہوئے کہا ہے کہ جب ہم گرنے کے بعد اٹھتے ہیں تو بلندی کو چھو لیتے ہیں۔

بابراعظم نے کہا کہ ہم ایسا کئی بات کرچکے ہیں، جب ہم گرنے کے بعد اٹھتے ہیں تو بلندی پر جاتے ہیں، وہ بات یاد رکھیں، ایک دوسرے کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر رکھیں گے تو آسانی ہوگی اور ساری چیزیں ہمارے ساتھ ہوں گی۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے کہا کہ میں اس لیے بار بار کہہ رہا ہوں کیونکہ ہم یہ کر چکے ہیں، ہم نے کرکے دکھایا ہے اور کئی بار کرکے دکھایا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کو ابتدائی دو میچوں سری لنکا اور نیدرلینڈز سے جیتنے کے بعد بھارت، آسٹریلیا اور افغانستان سے مسلسل تین میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا، جس کے بعد قومی ٹیم ورلڈ کپ کے پوائنٹس ٹیبل میں پانچویں نمبر پر آ گئی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں