ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

 عدالتوں میں کئی سال سے اسٹے آرڈر پر چل رہے ہیں، خواجہ آصف

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن)کے رہنما خواجہ آصف  نے کہا  ہے کہ  عدلیہ کو بھی اپنے آپ کو سیاست سے پاک کرنا پڑے گا،  عدلیہ میں بھی سیاست اتنی زیادہ اوور ڈوز ہوگئی ہے جس کا کوئی حساب نہیں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ  عدالتوں میں کئی سال سے اسٹے آرڈر پر چل رہے ہیں، صرف ٹیکس کی مد میں 2 ہزار 670 ارب روپے کے کیسز میں اسٹے چل رہا ہے،  چیئرمین پی ٹی آئی  نے چار سال جس طرح اقتدار کا استعمال کیا، قومی خزانے کا شیرِ مادر کی طرح استعمال کیا۔

انہوں نے کہاکہ چیئرمین پی ٹی آئی روٹی بھی اپنے پلے سے نہیں کھاتا، میں نے ایک دن اسمبلی میں کہا تھا اس کی جیبیں چیک کرو اس کی جیبیں خالی نظر آئیں گی، شام کو اس کی کوشش ہوتی ہے کہ کوئی آکر روٹی کھلا دے۔

 انہوں نے کہا  کہ 75 سال میں صرف سیاستدان تو (اقتدار میں)میں نہیں رہے، یا تو اسٹیبلشمنٹ نے براہ راست حکمرانی کی، اگر سویلین حکمرانی رہی بھی ہے تو اس میں بھی کسی حد تک عمل دخل کبھی بڑھ گیا کبھی کم ہوگیا لیکن اسٹیبلشمنٹ نے ہمیشہ اپنا اثروسوخ دکھایاہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں