ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان، خود کش حملے میں تین پولیس اہلکار زخمی

پاکستان کے ضلع خیبر میں ایک چیک پوسٹ پر خودکش دھماکے میں 3 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔

ضلع خیبر کی وادیٔ تیراہ میں قوم اکاخیل سروزئے چیک پوسٹ پر بدھ کی صبح ہونے والے خودکش حملے میں زخمی ہونے والے 3 اہل کاروں کو  قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق خودکش حملہ آور نے بارود سے بھری کار کو چیک پوسٹ سے دے مارا، جس کے نتیجے میں 3 اہل کار زخمی ہوئے۔

ابتدائی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ خودکش دھماکے میں سیکیورٹی  قوتوں  کے 3 جوان صوبیدار محمد اسرار، سپاہی افتخار اور سپاہی شفیق نارول زخمی ہوئے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں