ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستانی ٹیم سوشل میڈیا نہیں دیکھتی، شاداب خان

بھارت: پاکستانی ٹیم نے جاری ورلڈ کپ 2023 کے دوران سوشل میڈیا استعمال کرنے سے گریز کیا ہوا ہے۔

بھارت میں پریس کانفرنس کے دوران نائب کپتان شاداب خان نے اعتراف کیا کہ ٹیم تینوں شعبوں میں کارکردگی دکھانے میں ناکام رہی، انہوں نے کہا کہ پاکستان کو جاری ورلڈ کپ 2023 میں آگے بڑھنے کے لیے ایسی پوزیشن سے نکلنا ہوگا۔

شاداب خان نے امید ظاہر کی اور کہا کہ ان کی کارکردگی پر تنقید کی جا رہی ہے، کیونکہ جاری ورلڈ کپ 2023 میں آگے بڑھنے کے لیے اچھی باؤلنگ لائن اپ اہم ہے۔

نائب کپتان کا کہنا تھا کہ ‘ہماری بولنگ لائن اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کرسکی، ہمیں امید ہے کہ اگلے میچز میں اپنے بولنگ ڈپارٹمنٹ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے، انجری اور بیماری کو شکست کی وجہ نہیں سمجھا جاسکتا، ٹیم اچھا نہیں کھیل پائی اور یہ حقیقت ہے۔”

شاداب نے کہا کہ ٹیم کو تینوں شعبوں میں پرفارم کرنا ہوگا کیونکہ ہم ایک بھی میچ ہارنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔

ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے شاداب نے کہا کہ کھلاڑی سوشل میڈیا استعمال نہیں کر رہے، ٹیم کو اس سے فاصلہ رکھنا چاہیے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں