ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بگ باس 17 : ابھیشیک کمار کے تبصرے پر سلمان خان کو غصہ آگیا

 ممبئی: معروف انڈین ریئلٹی شو بگ باس سیزن 17 میں ابھیشیک کمار کے منارا چوپڑا کے متعلق تبصرے پر سلمان خان کو غصہ آگیا۔ 

بگ باس کی تازہ قسط میں ابھیشیک اور منارا کے درمیان غصے میں سخت الفاظ کا تبادلہ ہوا اور اس موقع پر ابھیشیک نے منارا کو ’پرینیتی چوپڑا کی ڈپلیکیٹ‘ قرار دے دیا۔

’ویکینڈ کا وار‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سلمان خان نے ابھیشیک کے تبصرے پر سخت ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ریئل لائف میں اس پر جوتے پڑ سکتے تھے۔

سلمان خان کا مزید کہنا تھا کہ ابھیشیک خود کو ان کا مداح کہتا ہے لیکن وہ کسی کے خلاف ایسا تبصرہ کبھی نہیں کریں گے۔

 

 

 

 

A post shared by ColorsTV (@colorstv)

واضح رہے کہ بگ باس 17 میں شامل منارا بالی وڈ ادکاراؤں پریانکا چوپڑا اور پرینیتی چوپڑا کی کزن ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں