ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جنوبی افریقا کیخلاف پاکستانی اسکواڈ میں 2 تبدیلیاں متوقع

چنئی: ورلڈ کپ کے دوران جنوبی افریقا کے خلاف پاکستانی اسکواڈ میں 2 تبدیلیاں متوقع ہیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق فاسٹ بولر حسن علی ورلڈ کپ کے دوران جنوبی افریقا کے خلاف میچ میں قومی ٹیم میں شامل نہیں ہوں گے جب کہ ٹیم میں فخر زمان کی واپسی کا امکان ہے۔

پاکستانی ٹیم انتظامیہ کے مطابق حسن علی سے متعلق معلوم ہو اہے کہ وہ بخار میں مبتلا ہیں، جس کی وجہ سے وہ جمعرات کے روز ہونے والی ٹریننگ میں بھی شامل نہیں تھے۔ یہی وجہ ہے کہ انہیں کل جنوبی افریقا کے خلاف میچ میں آرام دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ حسن علی ورلڈ کپ کے ابھی تک ہونے والے پاکستان کے 5 میچوں میں 8 وکٹیں لے چکے ہیں۔ انہیں نسیم شاہ کی غیر موجودگی کی وجہ سے ٹیم کا حصہ بنایا گیا تھا۔ علاوہ ازیں فخر زمان اور محمد نواز کو جنوبی افریقا کے خلاف میچ کے لیے فٹ قرار دیا گیا ہے۔ جنوبی افریقا کے خلاف  میچ میں حسن علی کی جگہ وسیم جونیئر کو شامل کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کل کے میچ میں فخر زمان کی بھی ٹیم میں واپسی متوقع ہے۔ فخر زمان کی جنوبی افریقا کے خلاف گزشتہ سال کی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے امام الحق کی جگہ ٹیم میں شامل کیا جاسکتا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں