عمان: سعودی وزیر برائے اسلامی امور شیخ عبداللطیف بن عبدالعزیز آل شیخ نے کہا ہے کہ مملکت فلسطینیوں کے تمام حقوق کی کھل کر حمایت کرتی ہے۔
خلیجی تعاون کونسل کے مذہبی امور سے متعلق وزرا کے اجلاس سے خطاب میں سعودی وزیر برائے اسلامی امور شیخ عبداللطیف بن عبدالعزیز آل شیخ نے مسئلہ فلسطین کو تمام مسلمانوں کا مسئلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ مملکت کے لیے مسئلہ فلسطین ایک اہم ایشو ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ سعودی عرب فلسطینیوں اور ان کے تمام قانونی حقوق کی حمایت کرتا ہے۔ مسئلہ فلسطین صرف فلسطینی عوام کا مسئلہ نہیں ہے،یہ ہم سب کا ایشو ہے،یہ پورے عالم عرب اور عالم اسلام کا مسئلہ ہے۔ بلکہ پوری انسانیت کا مسئلہ ہے، اس لیے ہماری یہ ذمے داری ہے کہ ہم اس کاز کو اپنے شعور میں حاضر رکھیں۔