اسلام آباد: سپریم جوڈیشل کونسل نے سابق چیئرمین نیب کے خلاف ریفرنس خارج کردیا۔
خبر رساں اداروں کے مطابق سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس چیف جسٹس کی صدارت میں ہوا، جس میں سابق چیئرمین نیب جاوید اقبال کے خلاف ریفرنس کو ناقابل سماعت ہونے پر خارج کردیا گیا۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ نیب قوانین میں ترمیم کے بعد 2022ء سے چیئرمین نیب کے خلاف شکایات کا فورم سپریم جوڈیشل کونسل ہے جب کہ سابق چیئرمین نیب جاوید اقبال کے خلاف ریفرنس دائر کیے جانے کے وقت سپریم جوڈیشل کونسل انکوائری کا فورم نہیں تھا۔ سابق چیئرمین نیب کے خلاف ریفرنس 2019ء میں دائر کیے گئے تھے۔
نیب قوانین میں ترامیم کے بعد چیئرمین نیب کے خلاف اب آنے والی شکایات کا جائزہ سپریم جوڈیشل کونسل لے سکتی ہے۔