نیو یارک:غزہ پر اسرائیلی بربریت کیخلاف دنیا بھر سے آوازیں اٹھنے کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نیویارک کی وال اسٹریٹ پر غزہ کے مظلوم شہریوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھارکھے تھے اور شرکا اسرائیلی جارحیت کے خلاف نعرے بازی کر رہے تھے،ادھر برسلز میں یورپی رہنمائوں کے اجلا س کے مقام کے سامنے بھی احتجاج کیاگیا جبکہ میڈرڈ میں بھی ہزاروں طلبا فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے سڑکوں پر نکلے۔
مظاہرین نے فلسطین کی آزادی اور غزہ کے لوگوں کی نسل کشی روکنے کا مطالبہ بھی کیا۔