ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری

پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخری روز  آج انٹربینک میں ڈالر کے بھاؤ میں 48  پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق آج ڈالر کا بھاؤ 280 روپے 57 پیسے ہے۔

واضح رہے کہ انٹربینک میں گزشتہ روز ڈالر کا بھاؤ 21 پیسے اضافے کے بعد 280 روپے 9 پیسے تھا۔اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 50 پیسے کم ہوکر 281  روپے 50 پیسے ہے۔   واضح رہے کہ انٹربینک میں ختم ہوئےکاروباری ہفتے میں ڈالر ایک روپے77  پیسے مہنگا ہوا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں