ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان میں کوئی عدالت نہیں جو چیئرمین پی ٹی آئی کو انصاف دے سکے، علیمہ خان

اسلام آباد: تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے چیئرمین عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں کوئی عدالت نہیں جو ان کے بھائی کو انصاف دے سکے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان کا کہنا تھا کہ ہمارا کردار یہ ہے کہ ہم اپنے بھائی کیلئے کھڑے ہیں اور اس کو اکیلا تو نہیں چھوڑیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کوئی عدالت نہیں جو چیئرمین پی ٹی آئی کو انصاف دے سکے۔ چیئرمین پی ٹی آئی ہی اپنی جماعت کے لیڈر ہیں چاہے وہ جیل میں ہوں، انہوں نے 24 اکتوبر کو جیل میں جو ہمیں کہا تھا وہ سچ ثابت ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا تھا یہ لندن میں معاہدہ ہوا تھا اور اب جو کچھ ہو رہا ہے اس معاہدے کے تحت ہو رہا ہے اور ہماری عدالتیں اسکا ساتھ دے رہی ہیں۔

علیمہ خان نے بتایا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا تھا کہ اس معاہدے کا ایک حصہ یہ ہے کہ انہیں الیکشن میں جیل سے باہر نہیں آنے دینا اور معاہدے کے تحت شاید الیکشن کے بعد بھی انہیں باہر نہ آنے دیا جائے۔ا

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں