راولپنڈی: پاک فوج نے بھارتی فوج کی ورکنگ باؤنڈری پر بلااشتعال فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستانی فوج نے سیالکوٹ کے ظفروال سیکٹر میں بھارتی فوج کے کواڈ کوپٹر کی دراندازی کو ناکام بنا دیا۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق بھارتی فوج نے کواڈکوپٹر کی دراندازی ناکام بنائے جانے کے بعد کور کرنے کے لیے پاکستانی پوسٹوں پر بلااشتعال فائرنگ کردی، جس کا پاک فوج نے بروقت منہ توڑ جواب دیا۔
پاکستانی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فورسز نے ورکنگ باؤنڈری پر سیز فائر کی کھلم کھلا خلاف ورزی اور بلااشتعال فائرنگ کی۔