چین کے سابق وزیراعظم لی کی چیانگ دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے، ان کی عمر 68 سال تھی
چینی میڈیا کے مطابق، لی چیانگ رواں سال مارچ میں وزارتِ عظمیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔
وہ چین کی حکمران جماعت کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی 17 ویں، 18 ویں اور 19 ویں مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی سٹینڈنگ کمیٹی کے رکن رہے۔
چینی میڈیا کا کہنا ہے کہ 68 سالہ سابق وزیراعظم شنگھائی شہر میں مقیم تھے ، جمعرات اور جمعہ کی درمیانی رات انہیں دل کا دورہ پڑا، ان کی جان بچانے کی ہرممکن کوشش کی گئی تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔