لندن کے میئر صادق خان نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کو عالمی قوانین توڑنے کا کوئی حق نہیں، عالمی ادارے اسرائیل کو جنگ بندی کے لیے راضی کریں۔
لندن کے میئر نے غزہ میں انسانی جانوں کے نقصان پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ اگر جنگ نے مزید طول دیا تو دونوں جانب ہلاکتوں میں مزید اضافہ ہوگا،امن مذاکرات ہی مسئلے کا حل ہیں۔
انہوں نے مزید کہاکہ غزہ میں ہزاروں معصوم شہری مارے جاچکے ہیں، میرا اسرائیل سے مطالبہ ہے کہ مزید بمباری کرنے کے بجائے فوری جنگ بندی کی جائے تاکہ خطے میں امن قائم ہوسکے۔