اسلام آباد: افغان شہریوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے، 5046 افغان باشندے اپنے ملک چلے گئے۔
واپس جانے والے افغانیوں میں 1241 مرد، 1002 خواتین اور 2753 بچے شامل تھے، افغانستان روانگی کے لئے 153 گاڑیوں میں 310 خاندانوں کی وطن واپسی عمل میں لائی گئی۔
اب تک 81 ہزار 974 افغان پناہ گزینوں کی اپنے وطن واپسی ہو چکی ہے ، غیر قانونی تارکین وطن کی واپسی کے لیے مختلف آبادیوں میں سکیننگ اور غیر ملکی افراد کی میپنگ آخری مراحل میں داخل ہو گئی ، غیر ملکی افراد کے پاس موجود دستاویزات کی جانچ پڑتال جاری ہے۔
پہلے مرحلے میں ان افراد کے خلاف کارروائی ہو گی جن کے پاس کوئی دستاویز نہیں، پکڑے گئے غیرقانونی غیرملکیوں کے لئے ہولڈنگ ایریاز اور عارضی کیمپس قائم کئے گئے ، ہر کیمپ میں رجسٹریشن ڈیسک پر وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کا عملہ مصروف عمل رہے گا، رجسٹریشن ڈیسک پر نادرا کا سافٹ ویئر بارڈر مینجمنٹ سسٹم سے منسلک ہے۔غیرقانونی غیرملکیوں کے ساتھ کاروبار یا پناہ دینے پر قانونی کارروائی ہو گی۔