ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکی اڈے ہماری نگاہ میں ہیں ،پاسدارانِ انقلاب

پاسدارانِ انقلاب نے کہا ہے کہ جوہاتھ اسرائیل تک نہیں پہنچ سکتے وہ امریکی افواج تک پہنچ سکتے ہیں۔

غزہ میں اسرائیلی دہشت گردی کے نتیجے میں بڑھتی ہوئی علاقائی کشیدگی پرایران نے ایک بار پھر متنبہ کیا ہے اسرائیل زمینی حملے سے باز رہے، تمام امریکی اڈے اور اس کی پروازیں ہماری نظروں میں ہیں۔

ایرانی پاسداران انقلاب کے ترجمان رمضان شریف نے کہا کہ کچھ ہاتھ جو اسرائیل تک نہیں پہنچ سکتے وہ امریکی افواج تک پہنچ سکتے ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا، “تمام امریکی اڈے اور ان کی پروازوں پر ہماری گہری نگاہ ہے،اگر غزہ پر بمباری جاری رہی رہی تو آتش فشاں پھٹ سکتا ہے۔

قبل ازیں ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے تصدیق کی تھی کہ ان کے ملک کے مسلح دھڑے غزہ میں اسرائیلی جنگ جاری رہے تو وہ کارروائی کے لیے تیار ہیں۔

انہوں نے خبردار کیا کہ “اگر یہ صورتحال جاری رہی اور غزہ اور مغربی کنارے میں خواتین، بچوں اور شہریوں کا قتل عام جاری رہا تو کچھ بھی ہو سکتا ہے۔”

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں