غزہ : زمینی حملے میں 5000 امریکی فوجی دستوں نے حصہ لیا۔
تہران : اسرائیلی فوج کی جانب سے جمعہ کی شب غزہ میں شروع کیے گئے زمینی آپریشن میں لگ بھگ 5000 امریکی فوجی دستوں نے حصہ لیا ۔
ایرانی تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق جمعہ کی رات غزہ کی پٹی پر صیہونی حکومت کے زمینی حملے میں تین ڈویژن اور کئی بریگیڈ شامل تھے۔
ذرائع نے غزہ پر اسرائیلی حملے میں تقریباً 5000 امریکی فوجیوں کی شرکت کی طرف بھی اشارہ کیا ہے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق نیوز ایجنسی تسنیم نے اس سے قبل اطلاع دی تھی کہ امریکی فوجی کمانڈروں نے عملی طور پر اسرائیلی فوج کی کمانڈ سنبھال لی ہے کیونکہ الاقصیٰ طوفان آپریشن میں صیہونی افواج کو عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے اور اسرائیلی لیڈروں کا انتظامیہ کی صلاحیتوں اور وفاداری پر سے اعتماد اٹھ گیا ہے۔