ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان کی پہلی خاتون ٹی وی رپورٹر شاہدہ قاضی انتقال کرگئیں

کراچی: جامعہ کراچی کے سابق چیئر پرسن شعبہ ابلاغ عامہ ، سینئر صحافی اور استاد پروفیسر شاہدہ قاضی انتقال کرگئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی پروفیسر شاہدہ قاضی کو پاکستان کی پہلی خاتون ٹی وی رپورٹر ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔

اہل خانہ کے مطابق پروفیسر شاہدہ قاضی کی صحت کچھ عرصے سے خراب تھی اور وہ سول ہسپتال کراچی میں زیر علاج تھیں جہاں ان کا انتقال ہوگیا۔

خاندانی ذرائع کے مطابق 79 سالہ پروفیسر شاہدہ قاضی کی نماز جنازہ کل بعد نماز ظہر ادا کی جائے گی جبکہ ان کی تدفین جامعہ کراچی کے قبرستان میں ہو گی۔

پروفیسر شاہدہ قاضی جامعہ کراچی کے شعبہ ابلاغ عامہ کی چیئرپرسن کے طور پر بھی فرائض انجام دے چکی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں