ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کچھ لوگ اسرائیلی شدید بمباری سے بچوں کی اموات پر بھی ٹس سے مس نہیں ہوئے، نائب ترک صدر

نائب صدر جودت یلماز  نے غزہ میں شہری آبادی شدید اسرائیلی بمباری کی زد میں  ہونے کے وقت انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کے لیے ہا ں کہنے سے بھی عاری   لوگوں  پر نکتہ چینی کی۔

یلماز نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر غزہ پر اسرائیل کے حملوں کے حوالے سے ایک بیان دیا۔

انہوں نے کہا کہ "ایک ایسی پالیسی جو انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کے لیے ہاں بھی نہیں کہہ سکتی اس کی کوئی وضاحت نہیں ہو سکتی،  ایسی طاقت جو قانون اور اخلاقیات کو تسلیم نہیں کرتی صرف ظلم ہی پیدا کر سکتی ہے۔

یلماز نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ جن لوگوں کو بمباری کا نشانہ بنایا گیا وہ نہ صرف بچے اور معصوم لوگ تھے بلکہ انسان بھی تھے، "جس طرح جمہوریہ ترکیہ کی بنیاد غازی مصطفیٰ کی قیادت میں سامراجی قوتوں کے خلاف فتح کے ساتھ مظلوم عوام کی امید کے طور پر رکھی گئی تھی۔ آج اپنے سو سالہ تجربے اور ہمارے صدر رجب طیب ایردوان کی قیادت  میں ترکیہ ،صد سالہ وژن  کے ساتھ پوری دنیا کے مظلوموں  کے لیے امید کی کرن بننے کے عمل کو   جاری رکھے ہوئے  ہے۔ کوئی  بھی بم  حق اور سچائی سے زیادہ  طاقتور نہیں ہو سکتا ۔ ظلم کو  جلد یا بدیر شکست فاش ہو گی اور انسانی وقار  فتح سے ہمکنار ہو گا۔”

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں