تل ابیب: اقوامِ متحدہ میں انسانی بنیاد پر جنگ بندی کی قرارداد منظور کرنے پر اسرائیل نے 120ممالک کو قابلِ نفرت قرار دے دیا۔
اسرائیل کے وزیر خارجہ ایلی کوہن نے X پلیٹ فارم کے ذریعے کہا کہ اسرائیل غزہ میں جنگ بندی کی کسی بھی کال کو واضح طور پر مسترد کرتا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ وہ اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس) کو مکمل طور پر ختم کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
کوہن نے اقوام متحدہ کی اس قرارداد کی مذمت کی جس میں فوری، مستحکم اور پائیدار انسانی جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا ۔
واضح رہے کہ قرارداد کے حق میں 120 ، 14 ممالک نے مخالفت میں ووٹ دیا، جرمنی سمیت 45 ممالک نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔
قرارداد پر ووٹنگ اس وقت ہوئی جب اسرائیل نے غزہ کی پٹی سے تمام مواصلاتی رابطہ منقطع کر دیا اور جارحانہ حملے شروع کیے، جنہیں جنگ کے آغاز کے بعد سے سب سے زیادہ پرتشدد قرار دیا گیا۔
غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں ہزاروں افرادشہید اور زخمی ہوئے، جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے ہیں، بجلی کی بندش اور ایندھن پر پابندی سے زخمیوں کو طبی امداد فراہم نہیں کی جارہی ہے۔