برازیلیا: غزہ میں اسرائیلی جارحیت پر برازیل کے صدر لولا ڈی سلوا کا کہنا ہے کہ یہ جنگ نہیں نسل کشی ہے۔
لولاڈی سلوا کا کہنا تھا کہ غزہ پر اسرائیلی جارحیت کی وجہ سے ہزاروں بچے ہلاک ہو چکے ہیں غزہ میں نسل کشی کی جارہی ہے،جن کا اس جنگ سے کوئی تعلق نہیں وہ ہلاک ہو رہے ہیں ۔
لولاڈی سلوا نے کسی کا نام لیے بغیر مزید کہا کہ “میں نہیں جانتا کہ ایک انسان یہ جانتے ہوئے کیسے جنگ کرسکتا ہے کہ اس جنگ کا نتیجہ معصوم بچوں کی موت ہے۔”
“ان کا کہنا تھا کہ یہ بحث لاحاصل ہے کہ غلطی کس کی ہے،مسئلہ یہ ہے کہ یہ جنگ نہیں ہے،یہ یک طرفہ قتل عام ہے ۔
بائیں بازو کے رہنما نے کہا کہ وہ قطر کے ساتھ مل کر اس بات کو یقینی بنانے کے لیے بھی کام کر رہے ہیں کہ غزہ میں موجود برازیلی باشندوں کی بحفاظت وطن واپسی ہو۔
ایجنسیا برازیل کے مطابق غزہ میں 30 برازیلین ہیں۔ تاہم یہ واضح نہیں ہے کہ آیا ان یرغمالیوں میں برازیلی بھی شامل ہیں یا نہیں۔