ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

الخدمت نے مزید 4 کروڑ روپے فلسطین امداد کیلئے دے دیے

کراچی: الخدمت فاونڈیشن ویمن ونگ ٹرسٹ پاکستان نے مزید تین کروڑ روپے کا چیک فلسطین امداد کے لئے دے دیا، الخدمت فاونڈیشن ویمن ونگ ٹرسٹ کی جانب سے فلسطین کو اب تک مجموعی طور پر چار کروڑروپے کی امداد فراہم کی جاچکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق الخدمت فاونڈیشن ویمن ونگ ٹرسٹ پاکستان کی سیکریٹری جنرل صبا ثاقب نے فلسطین امداد کے لیے 3 کروڑروپے کا چیک الخدمت فانڈیشن پاکستان کے مرکزی سیکریٹری انجم جعفری کو دے دیا،  الخدمت ویمن ایک کروڑ روپے کا چیک پہلے ہی  فلسطین امداد کے لئے دے چکی ہے ۔

 صبا ثاقب نے کہا کہ اس وقت فلسطین کے عوام کو اسرائیل کی جانب سے دنیا کی بدترین دہشت گردی کا سامنا ہے ۔فلسطینی بچوں ِخواتین اور سپتالوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔مسلم امہ کی ذمہ داری ہے کہ جنگ رکوانے میں متحد ہو کر دار ادا کرے، فلسطینی مسلمانوں کو تنہا نہیں چھوڑے گا اور امداد کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں