ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

غیر شرعی نکاح کیس: چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل سے دلائل طلب

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف دوران عدت نکاح کے کیس میں سابق وزیراعظم کے وکیل سے دلائل طلب کر لئے۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف غیر شرعی نکاح کیس کی سماعت ہوئی، سول جج قدرت اللہ نے جلد سماعت کی درخواست پر سماعت کی۔

دوران سماعت چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل شیر افضل مروت ایڈووکیٹ کے معاون عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ شیر افضل مروت 4 نومبر تک بیرون ملک ہیں۔

معاون وکیل نے کہا کہ سماعت ملتوی کرنے کی درخواست دائر کر دی  جس پر عدالت نے کیس کی مزید سماعت 4 نومبر تک ملتوی کردی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں