ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فلائٹ شیڈول میں بہتری، پی آئی اے کی 29 پروازیں منسوخ

اسلام آباد،:پی ایس او سے معاملات طے پانے کے بعدپاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے)کے فلائٹ شیڈول میں بہتری آئی ہے، پی آئی اے کی مقامی اور بین الاقوامی 29 پروازیں منسوخ کردی گئیں۔

کراچی سے اسلام آباد کی 4 پروازیں پی کے 368، 308، 309، 369 اور دمام کی ایک پرواز پی کے 242 منسوخ کی گئیں جبکہ کراچی سے لاہور کے لئے پی آئی اے کی پرواز 304، 305، ملتان کے لئے پی کے 331، دبئی کے لئے پی کے 214 اور سکھر کے لئے پی کے 536، 537 منسوخ ہوئیں۔

اسلام آباد سے سکھر کے لئے پی آئی اے کی پروازیں پی کے 631، 632، القسیم پی کے 167، دبئی پی کے 233 منسوخ کی گئیں جبکہ اسلام آباد سے ابوظہبی کی پرواز پی کے 161 اور جدہ کے لئے پی کے 841 منسوخ ہوئیں۔

پشاور سے دبئی کے لئے پی آئی اے کی پروازیں پی کے 283، 284، شارجہ پی کے 257، 258 اور ابوظہبی کے لئے پی کے 217، 118 منسوخ ہوئیں۔

سیالکوٹ سے دمام کے لئے پرواز پی کے 243، کویت سٹی پی کے 240 اور شارجہ کے لئے پی کے 210 منسوخ ہوئیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں