ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ہمارا کام معاونت کرنا، انتخابات کی تاریخ کا اعلان الیکشن کمیشن کرے گا، نگران وزیراعظم

لاہور:نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا  ہے کہ انتخابات کی تاریخ کا اعلان الیکشن کمیشن کرے گا یہ میرا مینڈیٹ نہیں ہے، ہمارا کام الیکشن کمیشن کی معاونت کرنا ہے۔

نگران وزیراعظم طالب علمی کا زمانہ آپ کی زندگی کا قیمتی سرمایہ ہوتا ہے، نوجوان ہمارے ملک کا سرمایہ ہیں، ہمیں اپنے نوجوانوں سے بہت سی توقعات ہیں، درست فیصلے آپ کی ترقی اور کامیابی کے ضامن ثابت ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  معیاری تعلیم کے فروغ میں لمز یونیورسٹی کا کردار قابل تعریف ہے، انسان اپنی غلطیوں سے سبق سیکھتا ہے، کوشش ہوگی کہ آئندہ بھی طلبا و طالبات کے ساتھ نشستیں ہوتی رہیں۔

نگران وزیراعظم نے کہا کہ نگران حکومت کا قیام آئینی طریقے سے عمل میں آیا، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے الیکشن میرے وزیراعظم بننے سے پہلے تاخیر کا شکار ہو چکے تھے۔

انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ سوشل میڈیا پر بے بنیاد پراپگنڈا کیا جاتا ہے، سوشل میڈیا پر ایسے کلچر کو پروموٹ نہیں کرنا چاہئے، سوشل میڈیا پرتنقید کرنے والے کسی کی ماں، بہن کو بھی نہیں چھوڑتے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں