ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جاپان: ہسپتال اور ڈاک خانے پر مسلح حملہ، 2 افراد زخمی

جاپان میں ایک ہسپتال پر مسلح حملے کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ حملہ آور نے ہسپتال پر حملے کے بعد ایک ڈاک خانے پر حملہ کیا اور ڈاک خانے میں موجود افراد کو یرغمال بنا لیا ہے۔

پولیس کے جاری کردہ بیان کے مطابق صوبہ سائتاما کے شہر ٹوڈا کے ہسپتال پر مسلح حملے کے نتیجے میں ایک عمر رسیدہ مریض اور ایک ڈاکٹر زخمی ہو گیا ہے۔

بیان کے مطابق موٹر سائیکل سوار حملہ آور  نے جائے وقوعہ سے فرار کے بعد وارابی شہر میں ایک ڈاک خانے میں داخل ہو کر عمارت میں موجود افراد کو یرغمال بنا لیا ہے۔

عینی شاہدوں کے مطابق حملہ آور کی عمر 40 سے 50 سال کے درمیان ہے۔

ڈاک خانے کے اطراف کی عمارتوں کو سکیورٹی وجوہات کی بنا پر بند کر دیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں