ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سندھ: گندم کی قیمت 4 ہزار روپے فی من مقرر

کراچی: سندھ میں گندم کی قیمت 4 ہزار روپے فی من مقرر کردی گئی ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں گندم کی سپورٹ قیمت 4 ہزار روپے فی من مقرر کرنے کی منظوری دی گئی۔

اجلاس نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر کی صدارت میں ہوا، جس میں گندم کی سرکاری قیمت 4 ہزار روپے فی من مقرر کی گئی۔ علاوہ ازیں اجلاس میں فلسطینی علاقوں خصوصاً غزہ پر اسرائیلی بم باری کی شدید مذمت کی گئی۔

کابینہ ارکان نے قابض صہیونی فوج کی جانب سے نہتے فلسطینیوں جن میں خواتین و بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے، کو حملوں میں براہ راست نشانہ بنانے کی مذمت کرتے ہوئے فوری طور پر جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں