ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

غزہ کو امداد کی فراہمی میں رکاوٹ جرم قرار دی جاسکتی ہے، انٹرنیشنل کرمنل کورٹ

ہیگ: انٹرنیشنل کرمنل کورٹ کے سینیئر پراسیکیوٹر  نے واضح کیا ہے اسرائیل کی جانب سے غزہ میں امدادی سامان کی فراہمی میں رکاوٹیں ڈالنا جرم قرار دیا جاسکتا ہے۔

سینیئر پراسیکیوٹر نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کو بغیر کسی تاخیر کے غزہ میں شہریوں کو خوراک اور ادویات کی فراہمی کو یقینی بنانا ہوگا،دوسری جانب مصر کی رفاح کراسنگ سے امدادی سامان کے مزید 10ٹرک غزہ روانہ کردیے گئے۔

فلسطینی ہلال احمر سوسائٹی کے مطابق اسرائیلی جنگی جرائم کے شکار محصور فلسطینیوں کیلئے غزہ میں امدادی سامان کے 94ٹرک آچکے ہیں جبکہ 7اکتوبر سے قبل ان ٹرکوں کی یومیہ تعداد 4سو سے زیادہ تھی،غزہ میں اسرائیلی حملوں سے خوف زدہ اور اپنی ہی سرزمین پر بے بس اورغیر محفوظ بھوکے پیاسے شہری اقوام متحدہ کے گودام سے آٹا، گندم اور کھانے پینے کی اشیا کے تھیلے اٹھا کر لے گئے۔

عالمی خوراک ایجنسی نے غزہ میں سول آرڈر ختم ہونے کا خدشہ ظاہر کر دیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں