ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں  شاہین آفریدی پہلی پوزیشن پر

کراچی: آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں شاہین شاہ آفریدی پہلی پوزیشن پر آ گئے۔

خبر رساں اداروں کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی ون ڈے رینکنگ میں پاکستانی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔ انہوں نے 673 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ یہ پوزیشن حاصل کی ہے۔

شاہین شاہ  کے پہلی پوزیشن پر آنے کے بعد آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ 663 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں جب کہ 656 پوائنٹس کے ساتھ محمد سراج تیسری پوزیشن پر پہنچ گئے۔

واضح رہے کہ ون ڈے رینکنگ میں قومی فاسٹ بالر شاہین شاہ آفریدی کے سوا کوئی دوسرا پاکستانی کھلاڑی ٹاپ 10 کی فہرست میں شامل نہیں ہے۔

دریں اثنا بیٹرز کی رینکنگ میں پاکستانی کپتان بابراعظم مسلسل خراب کارکردگی کے باوجود 818 پوائنٹس کے ساتھ تاحال پہلی پوزیشن پر ہیں  جب کہ بھارتی بیٹر شبمن گل 816 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر پہنچے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں