ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسرائیلی فوج کا حماس کمانڈر ابراہیم بیاری کو شہید کرنے کا دعویٰ

بیت المقدس:اسرائیلی فوج کا حماس کمانڈر ابراہیم بیاری کو شہید کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ 

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ شمالی غزہ میں حماس کے ساتھ لڑائی میں مزید 9 فوجی ہلاک ہو گئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق غزہ میں زمینی کارروائی کے دوران اب تک 11 اسرائیلی فوجی مارے جا چکے ہیں جبکہ 7 اکتوبر سے اب تک 315 اسرائیلی فوجیوں کی اموات ہو چکی ہیں۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے حماس کمانڈر ابراہیم بیاری کو شہید کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

اسرائیلی فوج کے مطابق حماس کے سینٹرل جبالیہ بٹالین کے کمانڈر کو فضائی حملے میں شہید کیا گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق حماس نے ابراہیم بیاری کو شہید کیے جانے کی تصدیق نہیں کی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں