ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکہ: بلنکن۔ ہرزوگ ملاقات

امریکہ کے وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے اسرائیل کے صدر اسحاق ہرزوگ کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات کی ہے۔

امریکہ وزارت خارجہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق ہرزوگ کے ساتھ مذاکرات میں بلنکن نے، جھڑپوں میں شہریوں کو پہنچنے والے نقصان کو کم سے کم سطح پر لانے کے لئے، حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کی ہے۔

امریکہ وزارت دفاع پینٹاگون کے جاری کردہ بیان کے مطابق وزیر دفاع لائڈ آسٹن نے بھی اپنے اسرائیلی ہم منصب یوآف گالانٹ کے ساتھ اسرائیل۔فلسطین جھڑپوں پر بات چیت کی ہے۔

مذاکرات میں آسٹن نے کہا ہے کہ فوجی آپریشنوں میں شہریوں کی سلامتی کو اوّلیت دینے کی ضرورت ہے اور غزّہ کے شہریوں کے لئے رفاح سرحدی چوکی سے داخل ہونے والی امداد میں اضافہ کیا جانا چاہیے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں