اسرائیلی فوج نے بحیرہ احمر میں جنگی جہاز تعینات کرنے کا اعلان کیا ہے۔
اسرائیلی فوج کی جانب سے ایک تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ صورتحال کے جائزے اور خطے میں دفاعی کوششوں کو بڑھانے کے دائرہ کار میں ہمارے میزائل برداربحری جہاز بحیرہ احمر کے میں پہنچ گئے ہیں۔ ۔
یمن میں ایران ی نواز حوثیوں نے کل اعلان کیا کہ وہ ڈرونز اور میزائلوں سے اسرائیل کے خلاف حملے کر رہے ہیں۔
اسرائیلی فوج کی جانب سے دیے گئے بیان میں بتایا گیا ہے کہ بحیرہ احمر کے علاقے سے اسرائیلی حدود میں داغے گئے ان میزائل کو دفاعی نظام نے فضا میں ہی تباہ کر دیا۔
ایرانی نواز حوثی ملیشیا جو ستمبر 2014 سے دارالحکومت صنعا اور یمن کے کچھ دوسرے علاقوں پر قابض ہیں انہوں نے پہلی بار اسرائیل کے خلاف حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔