ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

غزہ کو غیر ملکی فوجوں کے حوالے کرنے کی اسرائیلی امریکی سازش

نیو یارک: اسرائیل اور امریکا اپنے حامی ممالک کے ساتھ مل کر غزہ کو غیر ملکی فوجوں کے حوالے کرنے سازش کررہے ہیں۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق بلوم برگ نے اپنی ایک رپورٹ میں  بتایا ہے کہ صہیونی ریاست اسرائیل غزہ کو غیر ملکی فوجوں کے حوالے کرنا چاہتی ہے۔ اس حوالے سے حماس کے ساتھ قابض صہیونی فوج کی لڑائی کے دوران  اسرائیل امریکا دونوں اس سازش سے متعلق مشاورت میں مصروف ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اگر اسرائیل کی فوج فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کو غزہ سے نکالنے میں کامیاب ہو جاتی ہے تو امریکا، برطانیہ اور فرانس کی فوجیں محصور علاقے میں تعینات کردی جائیں گی۔ دوسری جانب اس سازش کے تحت غزہ کو اقوام متحدہ کی امن فوج کے حوالے کرنے کے آپشن پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ قابض ریاست اسرائیل کو غزہ سے سخت مزاحمت کا سامنا ہے جب کہ زمینی حملے کی غلطی کرنے والے صہیونی فوج نے بدھ کے روز ایک زمینی کارروائی کے دوران اپنے 11 فوجیوں کے ہلاک ہونے کی بھی تصدیق کی ہے۔ قبل ازیں اسلامی تحریک مزاحمت حماس نے اعلان کیا تھا کہ ہم اسرائیلی فوج کے زمینی حملے کے منتظر ہیں تاکہ غزہ کو اسرائیلی فوج کا قبرستان بنایا جا سکے۔

دوسری جانب غزہ سے مخالفت یا مزاحمت کم کرنے کے لیے یہاں رہنے والے فلسطینیوں کو دربدر کرنے کے منصوبے پر اسرائیلی حکومت پہلے ہی عمل پیرا ہے جب کہ اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ مسلسل بم باری کی وجہ سے غزہ چھوڑ کر جانے والے فلسطینی مہاجرین کو پناہ دینے کے لیے مصر کو ایک بڑی رشوت کی پیش کش بھی کی گئی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ غزہ کے مہاجرین کو پناہ دینے پر مصر کے بیرونی ممالک کے قرضے معاف کیے جا سکتے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں