روسی صدر ولا دیمیر پوتن نے انسداد جوہری تجربات کے معاہدے کو منسوخ کر دیا ہے۔
پوتن نے سی ٹی بی ٹی معاہدے کی منسوخی کے قرار نامے پر دستخط کر دیئے ہیں۔
کریملن ترجمان دیمیتری پیسکوف نے بیس اکتوبر کو ایک بیان میں بتایا تھاکہ امریکہ نے اس معاہدے پر کبھی دستخط نہیں کیے ہیں جسے ہم بھی اب منظور نہیں کریں گے۔
جوہری تجربات روکنے پر مبنی سی ٹی بی ٹی معاہدے پر روس نے 1996 میں نیویارک میں دستخط کیے تھے۔