ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سیمی فائنل سے قبل آسٹریلیا کو بڑا دھچکا

سڈنی:آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کے دوران آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے آل رائونڈر مچل مارش وطن واپس روانہ ہوگئے۔

کرکٹ آسٹریلیا نے مچل مارش کی وطن واپسی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مچل بھارت سے پرتھ کے لیے روانہ ہوگئے ہیں۔

کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق مچل مارش انگلینڈ کے خلاف میچ کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔

مچل مارش کی واپسی کی تصدیق ابھی کی جانا باقی ہے تاہم بتایا جارہا ہے کہ مچل مارش ورلڈ کپ سے غیر معینہ مدت کے لیے باہر ہو گئے ہیں۔

رپورٹس کیمطابق مچل مارش ذاتی وجوہات کی بنا پر وطن واپس گئے ہیں، ورلڈکپ کے لیے بھارت میں ٹیم جوائن کرنے لیے ٹائم فریم نہیں ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں