ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شاہ محمود قریشی کی جیل میں طبیعت ناساز، اسپتال منتقلی کی اجازت

راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی جمعرات کو جیل میں طبیعت ناساز ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین کی جیل میں طبیعت خراب ہوگئی جس کے بعد جیل انتظامیہ نے آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت قائم عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین سے انہیں اسپتال منتقل کرنے کی اجازت طلب کرلی۔

جیل انتظامیہ نے جج ابوالحسنات ذوالقرنین سے استدعا کی کہ شاہ محمود کے میڈیکل ٹیسٹ کرائے جائیں جس کے لیے جیل کے ڈاکٹر کے مشورے پر انہیں پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) اسپتال منتقل کرنے کی اجازت دی جائے۔

جج ابوالحسنات نے جیل انتظامیہ کی درخواست پر سابق وزیر خارجہ کو اسپتال منتقل کرنے کی اجازت دے دی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں