ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

غزہ میں صہیونی فوج  کی جارحیت پراردن نے اسرائیل سے اپنا سفیر بلا لیا

Highly Detailed Flag Of Jordan – Jordan Flag High Detail – National flag Jordan – Vector Jordan flag, Jordan flag illustration, National flag of Jordan, Vector of Jordan flag. EPS, Vector, Jordan, Amman

عمان: غزہ میں صہیونی فوج  کی جارحیت پراردن نے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے  اسرائیل سے اپنا سفیر بلا لیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اردنی وزارت خارجہ نے کہا کہ صہیونی فوجیوں کی درندگی اور معصوم بچوں پر وحشیانہ بمباری کرنے پر ہم نے اسرائیل سے اپنے سفیر کو واپس بلانے کے بعد اسرائیلی ریاست کو واضح کردیا ہے کہ  ہم اردن سے اسرائیلی سفیر کو واپس نہیں بھیجیں گے، جنگ بندی ہونے کی صورت میں اسرائیلی سفیر کی واپسی ممکن ہوسکتی ہے۔

خیال رہے کہ  صہیونی فوجیوں کی درندگی کے خلاف جنوبی امریکا کے 3 ممالک نے بھی اسرائیل سے سفارتی تعلقات ختم کر کے اپنے سفیر واپس بلالیے ہیں،  اسرائیل سے سفیر واپس بلانے والے  ممالک میں بولیویا، کولمبیااور چلّی شامل ہیں، جنہوں نے کھل کر اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی ہے اور فوری طور پر جنگ بندی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں