ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

’ ٹائیگر3 ‘ ریلیز سے پہلے مقبول، صبح 7 بجے خصوصی شو دکھایا جائیگا

 ممبئی: بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کی نئی فلم ریلیز سے پہلے ہی ہٹ ہوگئی۔ فلم کا خصوصی شو صبح 7 بجے دکھایا جائے گا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سپراسٹار سلمان خان کے مداح ’ ٹائیگر3‘ کی ریلیز کا بے صبری سے انتظار کررہے ہیں۔ فلم کے ٹکٹس کی غیر معمولی مانگ اور شائقین کے رش کو دیکھتے ہوئے ’ٹائیگر 3‘ صبح 7 بجے کے خصوصی شوز میں دکھائی جائے گی۔

فلم کی ایڈوانس بکنگ کا آغاز 5 نومبر سے ہوگا جبکہ فلم 12 نومبر کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔ سلمان خان کی ’ ٹائیگر3‘ کے ذریعے 6 سال بعد بڑی اسکرین پر واپسی ہو رہی ہے۔

’ٹائیگر3‘ سلمان خان کی ہٹ ٹائیگر سیریز فلموں کی تیسری فلم ہے۔ اس قبل ’ ایک تھا ٹائیگر‘ اور ’ٹائیگر زندہ ہے‘ بھی باکس آفس پر کامیاب رہی تھیں۔ فلم میں سلمان خان کے ساتھ کترینہ کیف نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں